کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملیرسٹی پولیس نے گزشتہ روز جھاڑیوں سے بوری میں تین ٹکروں میں ملنے والی لاش کے واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سرکاری مدعیت میں درج کرلیا ،پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، عمر 27سے 28 برس معلوم ہوتی ہے،مقدمہ کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ باون شاہ روڈ نزد مائی ستی مزار روڈ کنارے جھاڑیوں میں 3عدد بیگ میں نعشیں پڑی ہو نے کی اطلاع پر کرائم سین یونٹ نے چیک کیا تو ایک بوری میں کٹا سر اور کٹی ناک دوسری بوری میں کمر تک کٹا ورا دھڑ، دونوں بازوں کی 10انگلیاںجبکہ تیسری بوری میں جسم کا نیچے کا حصہ اور دونوں ٹانگیں اور پیٹ کے دیگر اعضاء بند تھے، لاش کو قانونی کاروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا، مقتول کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے ۔