ٹھٹھہ( شاھدصدیقی) پرندوں کی جنت کا لقب پانے والی کراچی کو پانی فراھم کرنے والا سب سے پہلا ذریعہ مشہور ھالیجی جھیل کو درپیش ماحولیاتی خطرات ،آبی وجنگلی حیات کو درپیش مسائل کو۔ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آگاھی مہم کا آغاز کیا گیا ھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھگت نے جھیل کے کنارے پروگرام کا افتتاح کیا اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں،سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹہ،زیبسٹ گھارو سمیت سول اسپتال مکلی کے شعبہ ڈینٹل کی جانب سے اسٹال لگائے گئے تھے جھیل کے کنارے انگریزوں کے دور میں جھیل میں بڑھتی ھوئی جنگلی بیلوں کی کٹائی کے لئے دو ویڈ کٹنگ مشینوں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا گیا اس موقع پر سندھ یونیورسٹی کیمپس کی جانب سے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر مصباح بی بی قریشی کی قیادت میں ریلی نکالی گئ شرکاء کو جھیل کی اہمیت اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر سرمد علی نے جھیل کے کنارے پودہ بھی لگایا ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ھم اس جھیل کی اھمیت کو دوبارہ اجاگر کر رھے ھیں تاکہ ایک بار پھر یہاں انیوالے ابی مہمان پرندوں کی آمد میں اضافہ ھو جھیل میں تازہ پانی چھوڑنے کے لئے بھی محکمہ آبپاشی سے رابطہ کیا ھے اس موقع پر شرکاء کے لئے راگ و رنگ کی محفل کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔