• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج جون 2026 امتحانی سیشن کے او لیول اور آئی جی سی ایس ای کے نتائج جاری

کراچی (سید محمد عسکری) کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسیسمنٹ کے انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے جون 2026ء کے امتحانی سیشن کے کیمبرج او لیول اور آئی جی سی ایس ای کے نتائج جاری کردیئے ہیں، دنیا بھر میں 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ نے اپنے نتائج حاصل کیے جبکہ پاکستان میں رواں سال 850 سے زائد اسکولوں کے ایک لاکھ سے زیادہ طلبہ نے کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول، او لیول اور آئی جی سی ایس ای کے امتحانات میں شرکت کی۔ کیمبرج کے مطابق پاکستان میں آئی جی سی ایس ای کی سطح پر ریاضی طلبہ میں سب سے زیادہ مقبول مضمون رہا، او لیول میں انگلش لینگویج سب سے زیادہ مقبول مضمون رہا جبکہ ریاضی دوسرے، پاکستان اسٹڈیز تیسرے، اسلامیات چوتھے اور اردو بطور دوسری زبان پانچویں نمبر پر مقبول مضامین میں شامل رہے۔ کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر عظمٰی یوسف نے نتائج کے اجرا پر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے او لیول اور آئی جی سی ایس ای طلبہ کی کامیابیاں ان کی محنت کے ساتھ ساتھ مشکل اور بدلتے ہوئے سماجی و معاشی حالات میں ان کی ثابت قدمی، خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت اور عزم کی عکاس ہیں۔

اہم خبریں سے مزید