کراچی(سید محمد عسکری) سندھ میں محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ ونگ نے 6220اسکولز کو مخدوش اور خطرناک قرار دے دیا، مون سون میں مخدوش عمارتوں کے اسکولوں کے طلبا کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طلبہ کا اسکولوں سے منتقلی سے متعلقہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سندھ بھر میں مخدوش اور خستہ حال اسکولوں کے طلبا کو قریبی اسکولوں میں بھیجا جائے گا۔ سندھ کے30 اضلاع میں مخدوش اور جزوی خستہ اسکولز کی فہرست ڈپٹی کمشنرز کو موصول ہوگئی۔