آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: بارہ ربیع الاوّل کو روزہ رکھنا کیسا ہے؟
جواب: بارہ ربیع الاوّل کو روزہ رکھنے کی مستقل کوئی فضیلت حدیث شریف میں نہیں ہے، لہٰذا اس دن خاص فضیلت یا سنّت یامستحب سمجھ کر روزہ رکھنا درست نہیں ہے، عام دنوں کی طرح کوئی اس دن نفل یا قضا روزہ رکھتا ہے، اور اسے لازم نہیں سمجھتا تو اس میں حرج نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بارہ ربیع الاوّل رسول اللہ ﷺ کی تاریخِ وفات نہیں ہے، اس حوالے سے 14 اگست 2026ء کے شمارے کے اسی کالم میں تفصیل ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔