آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: کیا مچھلی اور طوطے پالنا جائز ہے؟
جواب: مچھلی اور طوطے پالنا جائز ہے، تاہم ان کی خوراک کا مناسب انتظام رکھنا اور دیکھ بھال کرنا ضروری ہے، بصورتِ دیگر جانور کی حق تلفی پر بھی پکڑ ہوسکتی ہے۔
صحیح بخاری میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ایک عورت صرف اس لیے جہنم میں چلی گئی کہ اس نے ایک بلی باندھ رکھی تھی، نہ تو اسے خود کھلاتی اور نہ ہی اسے کھلا چھوڑتی کہ وہ حشرات الارض سے اپنا پیٹ بھر لے۔ (کتاب بدء الخلق، ج:3، ص:1205، ط:دار ابن كثير)