• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق نیوکراچی میں ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 55سالہ محمد فرقان بیگ ولد فیاض بیگ جاں بحق ہوگیا،متوفی سرجانی ٹاون کا رہائشی تھا،پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سلپ ہو نے پر عقب سے آنے والی بس متوفی چڑھ گئی، بس کا ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا، بس کوقبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ، گلبائی چوک کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہ گیر 52سالہ رشید احمد ولد عوثو جاں بحق ہوگیا ، اورنگی ٹاؤن ساڑھے آٹھ نمبر کے قریب پک اپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد 35سالہ فرحان ولد عبدالمجید اور 32سالہ راشد ولد سکندر زخمی ہوئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید