• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے احتجاج سے کراچی والے متاثر ہو رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (طاہر عزیز اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ جماعت اسلامی کے احتجاج سے صرف کراچی والے متاثر ہو رہے ہیں ان کا احتجاج شہباز شریف کے خلاف ہےوہ آرام سے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ٹاؤن چیئرمینز کو فیومیگیشن مشین اور یوسی چیئرمینز کو جدید اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی کی منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر نے مزید کہا کہ لوگوں کو تکلیف میں ڈال کر اپنا کام نکالناغیر مناسب عمل ہےجب سڑکیں بلاک ہوتی ہیں توشہریوں کو مشکلات ہوتی ہیں گزشتہ روز کراچی میں جماعت اسلامی ،وکلا اور علی رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے الگ الگ ہونے والے احتجاج سے شہریوں کومشکلات رہیں انہوں نے کہا کہ میں احتجاج کے لئے پارک مختص کر دیتا ہوں وہاں آکر جو کرنا ہے کریں ،ایک سوال پر انہوں کہ وہ جماعت اسلامی سے دوستی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید