• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز ہوٹل چوک پر ٹریفک کا بے ہنگم نظام ‘ پرانے پل کا راستہ بند،شہری پریشان

ملتان(سٹاف رپورٹر) عزیز ہوٹل چوک پر ٹریفک کا نظام بے ہنگم ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، جبکہ پرانے پل کی طرف جانے والا راستہ بند ہونے سے شہریوں کو طویل راستہ اختیار کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پرانے پل کی طرف جانے والی ایک بڑی آبادی کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں شہریوں کو کافی آگے جا کر یو ٹرن لینا پڑتا ہے، جس سے نہ صرف اضافی پٹرول خرچ ہوتا ہے بلکہ قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔شہریوں کے مطابق طویل راستے سے بچنے کے لیے بعض افراد مجبوری میں رانگ وے اختیار کرتے ہیں، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عزیز ہوٹل چوک کے قریب پل کے نیچے پرانے پل کی طرف جانے کے لیے مناسب یو ٹرن یا راستہ بنایا جائے تاکہ ٹریفک درست سمت میں رواں ہو سکے۔
ملتان سے مزید