ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے ریاض کے گھر سے نقدی 2لاکھ 50ہزار ساڑے تین تولہ زیورات تھانہ راجہ رام کے علاقے نوید احمد کا انورٹر صدر جلالپور کے علاقے ریاض کی بکری ہاشم کی بکری چوری ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے علی اکبر سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی پانچ موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم اور دولت گیٹ کے علاقے نعیم اور ارشاد احمد کی موٹرسائیکلیں سیتل ماڑی کے علاقے ہارون کی نقدی 80ہزار وغیرہ چوری تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے اللہ یار سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 63ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے صدیق سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 5لاکھ 5ہزار چھین کر لے گئے تھانہ چہلیک کے علاقے مسلح ڈاکووں نے شہزاد عالم سے 15ہزار لوٹ لیا مظفر آباد کے علاقے عبدالستار کے گھر سے 1لاکھ 21تولہ چاندی وغیرہ قطب پور کے علاقے عبداللہ کی موٹرسائیکل ذوالفقار علی کا موبائل شاہ شمس کے علاقے نوید قریشی کا گھریلوں سامان ممتاز آباد کے علاقے عباد الرحمن کی موٹرسائیکل معظم علی کا موبائل چوری ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے اسماعیل کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر لے گئے تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے اجمل سے تین ڈاکووں نے 16ہزار موٹرسائیکل موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقے اسلم کا گھریلوں سامان سجاد کا سامان چوری ہوگئے جبکہ تھانہ قادر پورراں کے علاقے بلال سے مسلح ڈاکووں نے 5ہزار موٹرسائیکل موبائل چھین کر لے گئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔