• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مثبت قرار، اہم سفارتی کامیابیاں، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے، صدر پزشکیان

اسلام آباد/تہران (طاہرخلیل /مانیٹرنگ ڈیسک ) تہران نے چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ فیلڈ مارشل کے دورے میں اہم سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں‘ دورے کے نتائج جلد ہی سامنے آنا شروع ہوجائیں گےجبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدرمسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں ایران امریکا تنازع‘ کشیدگی میں کمی‘ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے اقدامات اور علاقائی امن کے لیے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا‘ایرانی قیادت نے تنازع کے پُرامن حل میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ایرانی وزیر داخلہ اسکندرمومنی نے کہا کہ اعلیٰ پاکستانی اور ایرانی حکام کے درمیان ملاقاتیں خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس سے دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے‘ فیلڈ مارشل اور میری ایرانی صدر سے انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں ایران امریکا تنازع اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی‘ملاقات میں اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کی بحالی کے لیے اقدامات پر گفتگو کی گئی جو تنازع کے جامع حل کا باعث بن سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید