• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی توہین عدالت کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی شفاءانٹر نیشنل ہسپتال منتقلی متعلق دائر توہینِ عدالت کی درخواست کوجلد مقرر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ درخواست اپنی باری پر ہی سماعت کے لیے مقرر ہوگی۔عدالتی حکمنا مہ کے مطابق چونکہ مرکزی مقدمہ 16 ستمبر کو مقرر ہے ،اس لیے ہوسکتا ہے کہ توہین عدالت کی اس درخواست کو بھی مرکزی مقدمہ کے ساتھ ہی سن لیا جائے۔یاد رہے کہ درخواست گزار ​عظمیٰ خان نے گزشتہ روز جلد سماعت کی درخواست میں استدعا کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی گرتی صحت اور زندگی کے تحفظ کے پیشِ نظر توہینِ عدالت کے مقدمہ کو رواں ہفتے ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید