کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان چین پر انحصار کم کرنے کیلئے امریکا سے 10ارب ڈالر درخواست پر جواب کا منتظر،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے درخواست کا مقصد عالمی نجی سرمایہ کاروں کو اعتماد کا پیغام دیناہے ، واشنگٹن کے ساتھ بات چیت تعمیری رہی ، آئندہ چند ماہ میں جواب متوقع ہے، حکومت کی امریکا سے بہتر تعلقات کو معاشی فوائد میں تبدیل کرنیکی کوشش،معیشت کو امداد سے تجارت کی طرف لانے پر توجہ ہے ، پاکستان نے چین پر طویل عرصے سے جاری مالی انحصار کم کرکے امریکا اور عالمی کیپیٹل مارکیٹوں سے فنڈنگ حاصل کرنے کی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی سواپ لائن طلب کی ہے، جس کا مقصد عالمی نجی سرمایہ کاروں کو اعتماد کا پیغام دینا اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔ ان کے مطابق واشنگٹن کے ساتھ بات چیت تعمیری رہی ہے اور آئندہ چند ماہ میں جواب متوقع ہے۔