• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا میر، جوڈیشل کمیشن کے قیام کیخلاف درخواست کی سماعت کا حکمنامہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان کریم نے کہا ہے کہ ہم جائزہ لیں گے کہ میر رضا قتل کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دینے سمیت تفتیش کی نگرانی یا پھر تفتیش کے حوالے سے براہ راست احکامات دے سکتے ہیں یا نہیں، دیکھنا ہوگا کہ سندھ ٹریبیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت گزٹ نوٹیفکیشن کے بغیر مداخلت کا کیس بنتا ہے؟ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کیخلاف اور جے آئی ٹی تشکیل دینے کی دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے جس میں چند اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے عدالت براہ راست ہدایت جاری کرسکتی ہے؟ کیا عدالت تفتیش اور رپورٹ جمع کرانے کے عمل کو تبدیل یا اس کی نگرانی کرسکتی ہے؟ درخواست گزاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ تفتیشی حکام نے کرائم سین کو محفوظ نہیں بنایا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے پچھلی تفتیشی ٹیم پر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ان تمام الزامات کے بعد درخواست گزار نے اس معاملے پر جے آئی ٹی کی بنانے کی استدعا کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید