• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ / پیپلز پارٹی اختلافات؛ قومی اسمبلی میں قانون سازی کا عمل رک گیا

اسلام آباد( رانا غلام قادر )ن لیگ اور پیپلز پارٹی اختلافات کےباعث قومی اسمبلی میں قانون سازی کا عمل رک گیا۔ نجی کاروائی کے دن کوئی بل پیش نہ ہوسکا، ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ یہ طے ہوا ہے کہ آج کوئی قانون سازی نہیں ہوگی۔جے یوآئی (ف) کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران کی قانون ساز ی نہ ہونے پر تنقید۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں اب تک صرف وزارت دفاع کا ایک بل منظور کیاگیا اس کے علاوہ تمام بل پیپلز پارٹی کے تحفظات دور ہونے تک موخر کردیے گئے۔ منگل کے روزڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کا کہنا تھا کہ ممبران کو پوائنٹآف آرڈرز پر بات کرنے کا موقع ملے گا۔

اہم خبریں سے مزید