اسلام آباد (جنگ نیوز) حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پی پی اور ن لیگ کے آپس میں اختلافات ہیں، اس بارے میں اسپیکر کے چیمبر میں مذاکرات ہوئے ہیں۔مذاکرات میں ن لیگ کی نمائندگی رانا ثناء اللہ ، طارق فضل چوہدری نے کی جبکہ پی پی وفد میں راجا پرویز اشرف، ضیاء الحسن لنجار بھی شامل تھے۔ مذاکرات سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں وزیر داخلہ طلال چوہدری بھی شریک تھے۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے آپس میں اختلافات ہيں جو ایک صاف بات ہے۔مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ مذاکرات میں اختلافی معاملات پر بات ہوئی ہے۔