کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا نے مشرق وسطیٰ سفارت خانوں میں عملہ واپس بھیجنا شروع کر دیا۔ اسرائیل، لبنان، سعودی عرب اور عراق میں سفارتی عملے کو اجازت مل گئی، ریاض میں اہل خانہ کو بھی واپسی کی اجازت، واشنگٹن کو خطے میں فوری کشیدگی بڑھنے کا خطرہ کم نظر آنے لگا،اردن، عمان، کویت و قطر میں بھی عملہ بڑھانے کی تیاری۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران جنگ کے دوران خالی یا محدود کیے گئے مشرق وسطیٰ کے بعض سفارت خانوں میں سفارتی عملہ واپس بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ اسرائیل، لبنان، سعودی عرب اور بغداد میں امریکی سفارتی مشنز میں عملے کی واپسی ہوگی۔