اسلام آباد (طاہر خلیل)ایران کے دورے سے واپسی پر اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے منظم جرائم، منشیات کی روک تھام اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور پولیس افسران کے باہمی تربیتی پروگرامز (ٹریننگ) کو مزید مؤثر بنانے پر بات چیت ہوئی۔