کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کی چین سے جے10سی ای جنگی طیارے خریدنے کی تیاری، معاہدے کا مسودہ تیار ،بنگلہ دیشی حکام نے پاک بھارت جنگ میں طیارے کی کارکردگی کو اہم قرار دیا۔بلومبرگ کے مطابق بنگلہ دیش نے اپنی فوج کو جدید بنانے کے منصوبے کے تحت چین سے جے10 سی ای جنگی طیارے خریدنے کی تیاری تیز کر دی ہے۔ وزیراعظم کے پالیسی، حکمت عملی اور اطلاعات کے مشیر زاہد الرحمٰن نے ڈھاکا میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے کثیرالمقاصد جنگی طیاروں کی خریداری کے معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔