اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزارت خزانہ و ریونیونے بھاری مشاہرے پر ایڈوائزر بھر تی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ کے ایڈ وائزر پہلے سے کام کر رہے ہیں، کفایت شعاری کی جاری مہم کے با جود فنا نس ڈویژن کے ایڈوائزر کی تقرری سپیشل پے اسکیل ون (SPPS-1) میں کی جا ئے گی، یہ پیکج مجموعی طور پر تقریباً بیس لاکھ روپے میں پڑے گا۔امیدواروں سے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے ʼ8ستمبر تک آن لائن در خواستیں طلب کی گئی ہیں۔