کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھادیا،مگر لائف لائن چین کو نشانہ بنانے سے گریز، بیجنگ برسوں سے امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کاسب سے بڑا سہارا، نئی کارروائی سے بڑی حد تک محفوظ رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے چین کے تعاون کے بغیر ایران کو مکمل طور پر عالمی معیشت سے الگ کرناواشنگٹن کیلئے مشکل ہوگا،امریکا نے ایران کی معیشت کو مفلوج کرنے اور اسے عالمی معیشت سے مزید الگ کرنے کے لیے نئی وسیع پابندیوں کا اعلان کیا ہے، تاہم اس مہم میں ایران کے سب سے اہم معاشی سہارا چین کو براہِ راست نشانہ نہیں بنایا گیا۔