کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیریبئن پریمیئر لیگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت جمیکا کنگز مین نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 11 رنز سے شکست دے دی۔ وارنر پارک میںجمیکا کنگز مین نے 182 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 58 گیندوں پر 102 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ پیٹریاٹس کیلئے ونیندو ہسرنگا اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹ لیے ۔جواب میں پیٹریاٹس کی ٹیم 171 رنز بنا سکی۔