کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر 17 نے تیسرے ون ڈے میچ میں پیر کو سری لنکا کوہرادیا۔ ملتان میں مہمان سائیڈ 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سندارو ملشان 52، میتھوکا گونارتھنے نے 49 رنز بنائے۔ پاکستان نے ہدف پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ کپتان اذان احمد نے 63 رنزبنائے۔