کراچی (اسٹاف رپورٹر) جارج ٹاون گیانا میں آئی ایم سی اوور40کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ پاکستان نے ہدف 26.2 اوور میں حاصل کرلیا۔ عدنان اکمل اور شہریار غنی 63، 63 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ بھارتی ٹیم 143رنز پر ڈھیر ہوگئی۔