• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو میچز دو فتوحات، نوجوان اسٹارز کی آمد، پاکستان کرکٹ نئے دور میں داخل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان میچ ونرز کے ساتھ پاکستان کرکٹ نئے دور میں داخل ہورہی ہے۔ عرفات منہاس، حسن نواز اور سعد بیگ کی سہ فریقی سیریز میں کارکردگی روشن مستقبل کی نوید سنارہی ہے۔ تین ملکی کرکٹ سیریز میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے ہیروآل راؤنڈر عرفات منہاس نے 59 رنز بنائے اور 40 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میچ جیتنا سب سے اہم ہوتا ہے، یہ میرے لیے یادگار دن ہے۔ ہیری بروک کو جو گیند کی وہ لیفٹ آرم اسپنر کیلئے ڈریم ڈلیوری ہوتی ہے ۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میرے لیے یادگار ثابت ہوا ہے ۔ بیٹنگ کرتے وقت انگلینڈ کو پریشر میں ڈالا ۔ دوسری جانب نوجوان بیٹر حسن نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم انگلینڈ کرکٹ اسٹائل سے واقف تھے۔ عرفات منہاس کو کریڈٹ دینا چاہیے، انہوں نے اپنی بولنگ کی صلاحیت ثابت کی۔ مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس مزید بہتر بنانا ہوگی۔ ہدف کے تعاقب میں دباؤ ہوتا ہے ۔ پاکستان کرکٹ میں رہتے ہوئے زیادہ دور کا نہیں سوچنا چاہیے۔ بڑی ٹیموں کے خلاف پرفارمنس دینا ہوگی۔ سنگلز لینے کی صلاحیت بہتر بنانے پر کام کرنا ہے، مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے میچ فنش کرنا ہدف ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف عرفات منہاس پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے تیسرے آل راونڈر بن گئے۔ انہوں نے ایک ہی میچ میں 59 رنز بنائے اور پھر 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالرزاق نے سال 2000 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 70 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد خان آفریدی نے یہ کارنامہ تین بار انجام دیا