• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسپتال میں خاتون کے مبینہ حمل سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ہمدرد اسپتال ناظم آباد میں خاتون کے مبینہ حمل سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران سامنے آیا کہ خاتون نے سماجی اور خاندانی دباؤ کے باعث خود کو حاملہ ظاہر کیا تھا، عملے نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن سے قبل طبی معائنہ نہیں کیا صرف موبائل فون پر الٹراساؤنڈ رپورٹ دیکھی۔پولیس کے مطابق ہمدرد اسپتال ناظم آباد نمبر 3 میں گزشتہ روز خاتون کے مبینہ حمل سے متعلق پیش آنے والے واقعے کے بعد کرائے گئے طبی معائنے اور ایم ایل او رپورٹ میں خاتون کا حاملہ ہونا ثابت نہیں ہوا۔تحقیقات کے دوران سامنے آیا کہ خاتون نے سماجی اور خاندانی دباؤ کے باعث خود کو حاملہ ظاہر کیا تھا۔ خاتون کو آپریشن تھیٹر منتقل کرنے سے قبل اسپتال عملے کی جانب سے کسی قسم کا باقاعدہ طبی معائنہ نہیں کیا گیا جبکہ صرف موبائل فون پر موجود الٹراساؤنڈ رپورٹ دیکھی گئی جو تحقیقات کے مطابق مشتبہ/غیر مستند پائی گئی جوکہ عملے کی غفلت ہے۔واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے خاتون زوبیا زوجہ راشد کو ایم ایل او عباسی شہید اسپتال بھجوایا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد جاری ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کا حمل ثابت نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید