اسلام آباد (ایجنسیاں) پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کافی عرصے سے سندھ کی تقسیم کی کوشش میں مصروف ہے، سانحہ پمز اسپتال کی تحقیقاتی رپورٹ فوری پبلک کی جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان، رکن قومی اسمبلی سحر کامران اور سید سبط الحیدر بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی بل کے حوالے سے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومت نے یہ بل واپس لے لیا ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ حکومت نے اسے متنازع بل تسلیم کرکے واپس لیا جسے سراہتے ہیں۔ اس کا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے، جنہوں نے اپنے بنیادی حقوق پر سمجھوتا نہیں کیا، جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی بل روکنے میں اپنا کردار ادا کیا۔