راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے لئےمسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نےنومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر کو لاہور بلا لیا ،سید افتخار گیلانی کی آج مسلم لیگ (ن) قائد سے اہم ملاقات میں وزراء کے ناموں ،مشیروں کی تقرری سمیت قلمدانوں پر مشاورت ہو گی۔