• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، بااثر خاتون کا پولیس کے سامنے پڑوسن پر تشدد، انکوائری کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی سائوتھ نےڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری میں با اثر خاتون کی جانب سے پڑوسی خاتون پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں تشدد کرنے کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ، انکوائری کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، مقدمے کے اندراج میں جانبداری ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈی آئی جی سائوتھ کے ترجمان کے مطابق مقدمے کے اندراج کی وجوہات اور کیس کے تمام حقائق کی چھان بین کی جائے گی، جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ کو انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید