کراچی (ٹی وی رپورٹ) نمائندہ جیو نیوز راحیل سلمان کی خبر کے مطابق جو خاتون تشدد کرتی دکھائی دے رہیں انہیں ایس ایس پی کی سالی بتایا جارہا ہے ۔ہم نے اس سارے معاملے پر ڈی آئی جی اسد رضا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور انہیں سوالات بھی بھیجے انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، نمائندہ جیو نیوز کاشف مشتاق نے کہا کہ کراچی ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد مبینہ طور پر یہی لگ رہا ہے کہ پولیس نے جو ایف آئی آر درج کی وہ حقائق کے منافی ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان وجیہ ثانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پمز رپورٹ میں شامل آٹھ افراد کو معطل کر کے فوری کارروائی کی منظوری دے دی ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت دس افسران شامل ہیں۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ اگر چھوٹے ملازمین پر ملبہ ڈالر کر بڑوں کو بچایا گیا تو اس کے خلاف احتجاج کریں گے ۔