• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو جنسی تعلق پر خاموشی کے بدلے رقم دینے کے مقدمے میں بڑا قانونی جھٹکا

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کوجنسی تعلق پر خاموشی کے بدلے رقم دینے کے مقدمے میں بڑا قانونی جھٹکا۔ صدارتی استثنیٰ کی بنیاد پر سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد ، ٹرمپ 34الزامات میں مجرم قرار دئیے گئے تھے۔ وفاقی جج نے مؤقف کو ناکافی اور تاخیر سے دائر قرار دیا۔قانونی ٹیم نے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاموشی کے بدلے رقم دینے کے مقدمے میں بڑا قانونی جھٹکا لگا ہے، جب ایک وفاقی جج نے ان کی 2024 کی سزا کو ختم کرانے اور مقدمہ نیویارک کی ریاستی عدالت سے وفاقی عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
اہم خبریں سے مزید