• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس ایکٹ: غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگا

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت غلط یا غیر مطابقت رکھنے والے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر ٹیکس دہندگان کو اصل ٹیکس کی واپسی اور ڈیفالٹ سرچارج کے علاوہ 20 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔جعلی انوائسز پر کلیم ٹیکس کریڈٹ 60 روز میں واپس نہ کرنے پر 20 فیصد پنلٹی کا فیصلہ، فنانس ایکٹ کے مطابق اگر ایف بی آر کا کمپیوٹرائزڈ نظام کسی رجسٹرڈ شخص کی جانب سے کسی ٹیکس پیریڈ میں کلیم کیے گئے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کو متعلقہ سپلائر کی جانب سے اسی یا قریبی ٹیکس پیریڈ میں ظاہر کیے گئے آؤٹ پٹ ٹیکس سے مطابقت نہ رکھنے کی نشاندہی کرے اور نوٹس جاری کرکے وضاحت اور سماعت کا موقع دینے کے بعد یہ فرق برقرار رہنے کی تصدیق ہوجائے تو متعلقہ شخص کو غیر قابلِ قبول ان پٹ ٹیکس کریڈٹ واپس کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ مذکورہ غیر مطابقت رکھنے والی ان پٹ ٹیکس رقم کا 20 فیصد جرمانہ اور انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 34 کے تحت ڈیفالٹ سرچارج بھی ادا کرنا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید