• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (نیوزرپورٹر) بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری واہگہ سرحد کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق 25 پاکستانی شہریوں کو گزشتہ روزواہگہ سرحد کے راستے پاکستان لایا گیا۔ہائی کمیشن کے حکام بھی سرحد پر موجود تھے جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان بنانے میں معاونت کی۔دوسری جانب پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
اہم خبریں سے مزید