• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BLA کا دو لڑکیوں کو مبینہ خودکش حملوں میں استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام

کوئٹہ( جنگ نیوز)سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے دو کم عمر بچیوں کو مبینہ طور پر خودکش حملوں کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےبلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بتایا کہ ایک کارروائی کے دوران زینب اور فاطمہ نامی دو کم عمر بچیوں کو تحویل میں لے لیا گیا، جنہیں مبینہ طور پر خودکش حملوں کے لیے تیار کیا جا رہا تھا، جن کی عمریں بالترتیب 16 سال اور 12 سال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں تاہم سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے متعدد منصوبوں کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بھی بنا رہے ہوتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید