• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ، پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کا حملہ، DSP سمیت 6 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ جنگ )ڈی ایس پی کلاچی و ایس ایچ او کلاچی کی قیادت میں چھاپے کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر فتنہ الخوراج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا جسکےنتیجےمیں،ڈی ایس پی ، اے ایس آئی اور لیڈی کانسٹیبل سمیت6اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں میں لیڈی کا نسٹیبل اوراے ایس آئی بھی شامل ،اطلاع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا .ہسپتال منتقل کردیئے گئے، پولیس کی بھرپورکارروائی پردہشت گرد فرار، پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کلاچی کفایت اللہ ، ایس ایچ او شیر افضل خان پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ زنی کیلئے جا رہے تھے کہ ڈیرہ ہتھالہ روڈ پر ہتھالہ کے قریب اچانک فتنہ الخوارج نے ان پر اچانک حملہ کردیا.
اہم خبریں سے مزید