• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتیں 676 تک پہنچ گئیں، ڈھائی ہزار افراد لاپتا

کراچی (نیوز ڈیسک) نیپال میں سیلاب سے ہلاکتیں 676تک پہنچ گئیں، ڈھائی ہزار افراد لاپتا ہیں۔ گمشدہ افراد کی تلاش وامدادی کارروائیاں چوتھے روز بھی جاری،نیپال نے ہمسایہ ممالک سے خصوصی امداد مانگ لی۔تبت میں بھی7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق، 554لاپتا،تباہ شدہ علاقوں کی بحالی پر اربوں ڈالر لاگت آنے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیپال اور تبت میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 676 ہو گئی ہے جبکہ تقریباً 3 ہزار افراد اب بھی لاپتا ہیں اور زندہ بچ جانے والوں کی تلاش چوتھے روز بھی جاری ہے۔ نیپال نے امدادی اور ریسکیو کارروائیوں کے لیے ہمسایہ ممالک سے خصوصی مدد طلب کی ہے، جس میں ملبے اور سرنگوں میں پھنسے افراد کو نکالنے، زندہ افراد کی تلاش کی جدید ٹیکنالوجی، فوری ڈی این اے اور فرانزک تجزیے اور لاشوں کو محفوظ رکھنے کے انتظامات شامل ہیں۔ بھارت نے سرنگوں میں ریسکیو کے لیے 11 رکنی خصوصی ٹیم روانہ کر دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید