• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی کی ضرورت ہے، شاہد خاقان، ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے تحت ہفتہ کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان میں طرزِ حکمرانی پر ازسرِنو غور کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کی ضرورت ہے جبکہ فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں ریفرنڈم کرایا جائے۔یہ سیمینار کے سی ایف آر نے حکومت سندھ کے محکمہ سرمایہ کاری کے اشتراک سےمنعقد کیا ۔سیمینار میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرپرسن کے سی ایف آر نادرہ پنجوانی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب پاکستان میں تبدیلی کی ضرورت ہے، مسئلہ صرف نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس سے حل نہیں ہوگا، صوبائی حکومتیں اسمبلی اور کابینہ سے نہیں بلکہ وزیراعلی اور چند سیکریٹریز سے چلتی ہیں۔ مالی وسائل نچلی سطح پر منتقل کردیں۔ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو کچھ بھی نہیں ہوگا،ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے 40 ملین افراد کی زندگی بدترین حالات میں گزر رہی ہے، شہر کے حالات موہنجودڑو سے بھی بدتر ہیں۔ اختیارات کی منتقلی گورننس کے لیے ضروری ہے۔ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے عوامی ریفرنڈم کرایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید