• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ٹریک کی خستہ حالی، دعوؤں کے برعکس مسلسل تیسرے روز ٹرین ڈی ریل

لاہور ( محمد صابر اعوان سے )وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے دعووں کے برعکس ریلوے ٹریک اور انفراسٹرکچر کی خستہ حالی کے باعث ٹرینوں کے ڈی ریلمنٹ کا سلسلہ نہ رک سکا، مسلسل تیسرے روز لاہور میں سبک رفتار ٹرین پٹری سے اتر گئی، ذرائع کے مطابق جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں اس جدید دور میں بھی فش پلیٹ کی جگہ لکڑی کا ٹکڑا لگا کر ٹریک کو جوائنٹ کیا گیا تھا، جو ٹرین کے گزرنے سے ٹوٹ گیا، حادثے میں پارلر کار اور پاور وین ڈی ریل ہوگئیں۔ ٹرین کی رفتار کم ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہفتہ کی صبح7بجے لاہور سے راولپنڈی جانے والی 101 اپ سبک رفتار ٹرین روانگی کے تقریباً پانچ منٹ بعد ایک موریہ پل کے قریب ڈی ریل ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کی پارلر کار اور پاور وین پٹری سے اتر گئیں۔ ٹرین کی رفتار کم ہونے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم اپ ٹریک کو نقصان پہنچا۔

اہم خبریں سے مزید