• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی کربلا گراؤنڈ میں 70 سے80 سال پرانے کاٹے گئے درختوں کو واپس لگانے کا عمل شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی کربلا گراؤنڈ میں70سے80سال پرانے کاٹے گئے درختوں کو واپس لگانے کا عمل شروع ہوگیا، واضح رہےکہ قبضہ مافیا کی جانب سے70سے80سال پرانے درختوں کو اکھاڑدیاگیا تھا، اسلام آباد اور کراچی کی غیرسرکاری تنظمیں مشترکہ طور پر درختوں کو واپس لگائیں گی، 9برگداورپیپل کے درختوں کے تنے اور جڑیں تازہ اور صحیححالت میں ہیں،برگداورپیپل کے درخت سخت جان ہوتے ہیں،سربراہ سیوڈی ٹریز خواجہ مظہراقبال کا کہناہے کہ ہم نے پاکستان بھر میں ایسے عمررسیدہ درختوں کو دوبارہ لگایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید