• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی تجارتی جنگ کا ردعمل، کینیڈین شہریوں کا امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ کی تجارتی جنگ کا ردعمل،کینیڈین شہریوں نے امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا۔ ’امریکا میں بنی چیز نہیں خریدتا‘ معاشی لڑائی اور خودمختاری سے متعلق ٹرمپ کے بیانات نے غصہ بڑھا دیا۔امریکی ٹیکنالوجی، اسٹریمنگ سروسز اور سفر کا بھی بائیکاٹ،40فیصد کینیڈین اشیا بنانیوالا ملک چیک کرنے لگے۔گارڈین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں، محصولات اور کینیڈا کی خودمختاری سے متعلق بیانات کے خلاف ہزاروں کینیڈین شہریوں نے امریکی مصنوعات اور خدمات کے بائیکاٹ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید