اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس، عوامی مرکز کراچی کا دورہ کیا،محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ز پر امیگریشن پراسیس کا بھی جائزہ لیا ۔وزیرداخلہ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا اور امیگریشن سسٹم کی خرابی فوری دور کرنے کی ہدایت کی ،محس نقوی نے کہا کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافر کو کسی صورت سفر کی اجازت نہیں ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ کے دورہ کے دوران امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہو گیا، انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امیگریشن سسٹم کی خرابی فوری دور کرنے کی ہدایت کی ۔