• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی میں دو قسم کی وردیاں پہننے پر ابہام

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی میں دو مختلف رنگوں کی وردیاں زیب تن کرنے پر ابہام جاری ہے۔ منظور شدہ آسمانی شرٹ اور بلو ٹراؤزر کے علاوہ کمانڈو ٹائپ کی بلیک وردی بھی زیب تن کی جا رہی ہے جس پر ایڈیشنلڈائریکٹر جنرل ساؤتھ مجاہد اکبر کا کہنا تھا کہ "دونوں وردیاں اچھی ہیں اور کالی وردی آفس سے باہر کے کاموں کے لیے" (جب کہ خود ان کی تصویر آفس میں مذکورہ وردی پہنے ہوئے موجود ہے) اور مذکورہ وردی کے حوالے سے "قانون سازی ہو رہی ہے"۔

اہم خبریں سے مزید