کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، عمر چیمہ، ارشاد بھٹی اور مظہر عباس نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو جو اپنی سیٹ نہیں جیت سکا ہو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ غیر جمہوری ہے اور اس کے ذمہ دار خود نوازشریف ہیں۔ایسے شخص کے پاس ذاتی طو رپر سیاسی مضبوطی یا سپورٹ ہوگی کہ وہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مقابلہ میں خود کو متبادل کے طو رپر منواسکے ان سب باتوں کی وجہ سے یہی محسوس ہو رہا ہے کہ یہ حکومت کشمیر کے مسائل حل نہیں کرسکے گی۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی میزبان علینہ فاروق کے سوال کہ آزاد کشمیر کے حالات کو دیکھتے ہوئے کیا افتخار گیلانی کا انتخاب درست فیصلہ ہے؟ کے جواب میں تجزیہ کار بینظیر شاہ نے کہا کہ ان کو وزیراعظم بنانا نارمل نہیں ہے چونکہ نون لیگ سے متعلق بھی یہی تاثر ہے کہ وہ خود بھی الیکٹڈ ہیں یا نہیں ۔