کراچی (نیوز ڈیسک) ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی جنگ، کشیدگی میں اضافہ، اردوان و نیتن یاہو کی سخت لفظی جنگ ،شام میں ترک فوجیوں کی ممکنہ تعیناتی روکنے کیلئے اسرائیلی حملے کا دعویٰ،دونوں ممالک شام، مشرقی بحیرہ روم اور افریقی خطے میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کر رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان مشرق وسطیٰ میں علاقائی اثر و رسوخ کے لیے بڑھتی ہوئی رقابت نے کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ تجزیہ کاروں اور حکام کو خدشہ ہے کہ دونوں طاقتور ممالک کا جغرافیائی اور فوجی مقابلہ پہلے سے غیر مستحکم خطے کو مزید کشیدگی سے دوچار کرسکتا ہے۔