• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کو خوبصورت و صاف ستھرا بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ ڈپٹی کمشنرملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نےکہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن، ترقیاتی منصوبوں اور شہر کی بیوٹیفکیشن کے کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے،اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ ضلعی افسران دفاتر تک محدود رہنے کے بجائے باقاعدگی سے فیلڈ میں نکلیں، عوامی مسائل کا موقع پر جائزہ لیں اور عوامی توقعات کے مطابق فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، تجاوزات کا خاتمہ، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہر کو خوبصورت و صاف ستھرا بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملتان سے مزید