ملتان ( سٹاف رپور ٹر ) پولیس نے چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کی لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ چہلیک کے علاقے مدثر حسین کی موٹرسائیکل ، عابد حسین تھانہ کینٹ کے علاقے نوید تھانہ مظفر آباد کے علاقے ربنواز کے موبائل قطب پور کے علاقے خلیل احمد کی تاریں مالیت 50ہزار چوری ہوگئے عبدالمجید تھانہ شاہ شمس کے علاقے اسامہ کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان چھین کر فرار ہوگئے عبدالستار کی موٹرسائیکل تھانہ ممتاز آباد کے علاقے مختیار احمد کا موبائل تھانہ گلگشت کے علاقے ظفر کے گھر سے نقدی 5لاکھ 12تولہ زیورات چوری ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے عبدالحسیب سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل‘ موبائل چھین کر فرار ہوگئے کوتوالی کے علاقے نور العین کا لیپ ٹاپ صدر کے علاقے رمضان کا موبائل مزمل کی موٹرسائیکل چوری ہو گئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے فیصل سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل لے گئے‘ تھانہ نیو ملتان کے علاقے مظہر عباس کی موٹرسائیکل‘ شاہ رکن عالم کے علاقے زین علی کا میٹر بجلی، سیتل ماڑی کے علاقے راشدہ حبیب کی نقدی 10ہزار موبائل عمران خان کی سولر پلیٹ وغیرہ‘ دولت گیٹ کے علاقے زبیر یوسف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے مغیرہ سے دو مسلح ڈاکو 75ہزار موبائل لوٹ کر فرار ،کپ کے علاقے جمیل کا موبائل تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے غلام اکبر کے گھر سے نقدی 17ہزار ملبوسات وغیرہ صدر شجاع آباد کے علاقے فیاض خان کا انورٹر تار وغیرہ چوری ہوگئے جبہ تھانہ مخدو شید کے علاقے کامران سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر نقدی اور رکشہ چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔