• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں ریکار ڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر )تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میںریکارڈ یافتہ ملزم زخمی میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب،پولیس ترجمان کے مطابق بی زیڈ پولیس طارق آباد کے قریب پولیس معمول کےگشت پر معمور تھی کہ موٹرسائیکل سوار مشکوک اشخاص کو رکنے کااشارہ کیا جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی الگ الگ ہوکر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے، پولیس پارٹی نے بھی ملزمان کا پیچھا کیا اور کچھ دور پہنچے تو ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جس کی شناخت وکرم عرف وکی سے ہوئی جو اپنے ساتھی کی گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہوا تھا جب کہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، زخمی ملزم کا ریکارڈ چیک کیا جو ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ پایا گیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرار ساتھی کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید