• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری یونین کونسل 54رشید آبادرشوت لیتے ہوئےگرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر )سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملتان علی حسن اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی کارروائی کے دوران اختر سیکریٹری یونین کونسل 54رشید آباد ملتان رقم رشوت مبلغ 10000 روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے نشان زدہ کرنسی بھی برآمد کر لی گئی، جسے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ قبل ازیں ملزم نے ساءل محمد ایاز ولد محد مراد سے پیدائشی سرٹیفیکیٹ بنوانے کے عوض رقم رشوت 5 ہزار روپے وصول کی۔ملزم کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ملتان سے مزید