• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کی جلدگرفتاری کا پولیس دعویٰ

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور ساس کو زخمی کرنیوالے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کوششیں جاری ہیں،پولیس کے مطابق ملزم کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں، ملزم کی گرفتاری بہت جلد متوقع ہے جبکہ پولیس نے ملزم کے دو قریبی رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا ہے، واضح رہے کہ سیتل ماڑی کے علاقہ گرڈ سٹیشن کے قریب نعیم نامی ملزم ناراض بیوی آمنہ بی بی کو منانے آیا اور تلخ کلامی پر اس نے فائرنگ کی جس سے اس کی بیوی موقع پر جاںبحق جب کہ ساس عابدہ بی بی زخمی ہو گئی۔
ملتان سے مزید