ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی آتشزدگی کے باعث ہلاکت کے المناک سانحہ نے ملک کی فضا کو سوگوار کر دیا ہے، اس واقعے نے سرکاری ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات اور حکومتی ترجیحات پر کئی سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں، سانحہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے اور اس کی سفارشات پر بلاامتیاز عملدرآمد کیا جائے،سورج میانی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ نومولود بچوں کی اموات پر ان کے والدین پہلے ہی ناقابل بیان صدمے سے دوچار ہیں، ایسے میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی سوگوار والدین کے ساتھ تلخ کلامی نے ان کے دکھ کو مزید گہرا کر دیا۔